بالی وڈ کی نامور فلمساز زویا اختر نے اپنی نیٹ فلکس ویب سیریز ’دی آرچیز‘ کا پہلا گانا ’سنو‘ جاری کر دیا ہے۔
شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اس گانے کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’ آؤ کہانی سنو ، میری زبانی سنو۔‘
اس سے قبل فلم میکر نے اس فلم کی کاسٹ کے نئے پوسٹرز بھی شیئر کیے تھے، جن میں سہانا خان، اگستیہ نندا اور خوشی کپور شامل ہیں۔
تینوں اسٹار کڈز اس ویب سیریز ’دی آرچیز‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کریں گے، جسے نیٹ فلکس پر 7 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق فلمساز زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا ، آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور، ویدانگ رینا، ادیتی سیگل، مہر آہوجا اور یوراج مینڈا جلوہ گر ہوں گے۔
کرینہ کپور، شویتا بچن، کرن جوہر اور دیگر مشہور شخصیات نے بھی ان نئے پوسٹرز پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ نیٹ فلکس ویب سیریز ’آرچیز‘ کی مرکزی کاسٹ بھی کافی ود کرن کے سیزن 8 میں بطور مہمان جلوہ گر ہوگی ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
