Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو: رنبیر کپور عالیہ بھٹ کیلئے فوٹو گرافر بن گئے

بالی وڈ کی صف اول کی نیشل فلم ایوارڈ یافتہ اداکارہ عالیہ بھٹ کے شوہر اداکار رنبیر کپور ان کے لئے فوٹو گرافر بن گئے۔

 گزشتہ روز جب عالیہ بھٹ 69 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں اپنی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ وصول کرنے اسٹیج پر پہنچیں تو رنبیر کپور نے ایک بہترین شوہر ہونے کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ان کی تصاویر لینی شروع کردیں۔

عالیہ بھٹ نے بھارتی صدر دروپدی مرمو سے ایوارڈ وصول کیا اور مسکراتے ہوئے رنبیر کپور کو تصاویر کے لئے پوز دیتی نظر آئیں ۔

سوشل میڈیا میں اس جوڑی کی یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ رنبیر کپور اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے اس یادگار دن کو مزید خاص بنانے کے لئے  کافی پرجوش ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عالیہ بھٹ نے اس تقریب میں اپنی شادی کی ساڑھی اور انگوٹھی پہن کر اس موقع کو مزید خاص بنایا ۔

واضح رہےکہ 69 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز نئی دہلی کے وگیان بھون میں ہواتھا ۔

عالیہ بھٹ کے علاوہ بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن نے بھی بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں اپنے کیریئر کا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

کریتی سینن اس تقریب میں اپنے والدین کے ہمراہ شریک ہوئیں اور انہوں نے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Spice (@spicesocial)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں