Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اروشی روٹیلا نے اپنے کھوئے ہوئے سونے کے آئی فون کے بدلے انعام کی پیشکش کردی

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا  نے اپنے کھوئے ہوئے سونے کے آئی فون کو ڈھونڈنے کے بدلے انعام کی پیشکش کردی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ و ماڈل نے 15 اکتوبر کو ورلڈ کپ 2023 کے پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے دوران نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنے 24 قیراط سونے کے آئی فون کے گم ہونے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد اب اداکارہ نے ان لوگوں کو انعام دینے کی پیشکش کی ہے جو ان کا فون ڈھونڈنے میں ان کی مدد کریں گے۔

 

اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنا ’24 قیراط کا اصلی سونے کا آئی فون’ کھو جانے کا دعویٰ کیا تھا  اور شہریوں سے مدد کے لئے اپیل بھی کی تھی۔

 

انہوں نے اس سلسلے میں درج پولیس شکایت کی ایک کاپی بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ ان کے فون کی آخری لوکیشن احمد آباد کے مال کی آرہی ہے۔

اس موقع پر اروشی روٹیلا نے ایک پیشکش بھی کی ہے اور کہا ہے کہ جو کوئی بھی ان کا فون ڈھونڈنے میں ان کی مدد کرے گا، اس کے بدلے وہ اسے انعام دیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں