Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

43 سالہ شویتا تیواری کا نیا فوٹو شوٹ وائرل ہو گیا

بھوجپوری فلموں کی اداکارہ اور بھارتی ٹی وی ڈراموں میں مظلوم بہو کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی شویتا تیواری ایک بار پھر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیاکی توجہ حاصل کر نے میں کامیاب ہو گئیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں انسٹا گرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں ، جنہیں دیکھنے کے بعد   اکثر صارفین حیران رہ گئے کیونکہ اس وقت ان کی عمر 43 سال ہے اور یہ ایک 21  سالہ لڑکی کی والدہ بھی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان کی بیٹی پلک تیواری بھی بالی وڈ کی نامور اداکارہ اور ماڈل ہیں۔

شویتا تیواری کی اس پوسٹ پران کے مداحوں نے ان کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا،  جوکہ اس روپ میں بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

تصاویر دیکھیں:

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version