معروف بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم میں بولڈ سین کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم میں اداکارہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جو کہ کافی بولڈ ہے اور اس حوالے سے بھومی پیڈنیکر نے ایک انٹرویو کے دوران بات بھی کی ہے۔
انٹرویو کے دوران، اداکارہ نے اپنی حالیہ فلم تھینک یو فار کمنگ میں بولڈ سین اور ان کے کردار کے بارے میں بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ فلم کے لئے بولڈ سین کو خوبصورت انداز میں فلمایا گیا۔
انہوں نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ لڑکی صرف خوشی کی تلاش میں نہیں بلکہ محبت کی تلاش میں بھی تھی اور ہمیشہ سے ہر چیز کا قصور وار خود ہی کو مانتی رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اکثر زندگی میں ایسا ہوتا ہے کہ ہر بری چیز کا قصوروار ہم خود کو سمجھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ شاید ہم میں ہی کوئی کمی ہے۔
فلم میں ایک بولڈ سین بھی دکھایا گیا ہے اور اس منظر پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ بتاتی ہیں کہ اس سین کو فلمانے کے دوران انہیں کسی قسم کی کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوئی۔
اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، اداکارہ نے کہا کہ اگر اس منظر کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو کچھ بھی ظاہر ہوتا نظر نہیں آئے گا اور یہ وہی منظر ہے جہاں فلم ساز نے اپنا فنکارانہ کردار کو بخوبی ادا کیا ہے۔
تھینک یو فار کمنگ خواتین کی دوستی، اکیلی خواتین جو محبت اور خوشی کی تلاش میں ہوتی ہیں، پر مبنی ہے جس کی ہدایتکاری کرن بولانی نے کی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















