Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹائیگر شروف اور کریتی سینن کے ایکشن سے بھرپور فلم کے پرومو کی دھوم

بالی وڈ کے اداکار ٹائیگر شروف اور کریتی سینن کی نئی آنے والی فلم ’گنپتھ‘ کے ایکشن سے بھرپور پرومو نے آتے ہی انٹر نیٹ پر دھوم مچادی۔

اس ایکشن سے بھرپور فلم میں ٹائیگر شروف، کریتی سینن اورامیتابھ بچن مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

یہ فلم دنیا بھرکے تھیٹرز میں 20 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

ایکشن سے بھرپور پرومو:

فلم کا ٹریلر دیکھیں:

اس فلم میں ٹائیگرشروف کے ساتھ  اداکارہ کریتی سینن کو پہلی مرتبہ ایکشن کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔

یہ فلمی جوڑی اس سے قبل سال 2014 میں ہٹ فلم ’ہیروپنتی‘ میں ساتھ جلوہ گر ہوئی تھی ، جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

اس سے قبل اس فلم کا پہلا گانا بھی جاری کیا گیا تھا ، جس میں ہیرو ٹائیگر شروف اور کریتی سینن کی جوڑی کو اپنی رقص میں مہارت کا  مظاہرہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tiger Shroff (@tigerjackieshroff)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں