Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم جوان سے متاثر اشتہار میں شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ایک ساتھ

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ جسے شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اب اس سے متاثر اشتہار نے بھی دھوم مچادی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو اس فلم کے ایک سین سے متاثر اشتہار میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

 

یہ اشتہار ایک اسٹیل برانڈ کا ہے جس کا تصور فلم جوان کے میٹرو والے سین سے لیا گیا ہے۔

اشتہار کا آغاز شاہ رخ خان کے کردار ’آزاد‘ سے ہوتا ہے جبکہ اس سین میں عالیہ بھٹ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کی ’شانایا‘ کے طور پر نظر آتی ہیں اور رنبیر کپور کو فلم برفی کے مرکزی کردار کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

اشتہار کے دوران آزاد کو یہ سوال کرتے سنا جاسکتا ہے کہ ایک مضبوط گھر بنانے کے لیے کیا ضروری ہے جس پر شانایا نے جواب دیا کہ “بہت پیار۔”

شانایا کی بات سے اختلاف کرتے ہوئے آزاد نے بتایا کہ “نہیں، آپ کو اچھے معیار کے فولاد کی ضرورت ہے۔”

اس پورے اشتہار میں آزاد اور شانایا اداکار رنبیر کپور کو ان کی فلموں کے مختلف کردار کے ناموں سے پکارتے رہتے ہیں۔

دوسری جانب اس اشتہار کے شائع ہونے کے بعد سے یہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور اسے بہت پسند بھی کیا جارہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں