جنید نیازی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ایک خوبصورت اور باصلاحیت ابھرتے ہوئے ستارے ہیں۔ خوبرو اداکار نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعد ازاں ڈرامہ گناہ اور صنف آہن سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔
ان ڈراموں میں جنید نیازی کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے ڈراموں کے بہت سارے پرجیکٹس کیے جن میں کچھ بڑے ناموں اداکار بھی شامل تھے۔
جنید نیازی نے حال ہی میں ایک ریئلٹی شو تماشا میں کامیاب اداکاری کے بعد ایک نئی پہچان حاصل کی ہے۔ وہ سیزن 2 کا پہلا رنر اپ تھے اور وہ اپنے تماشا گیم پلے کے بعد ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

جنید نیازی کو حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے انٹرویو کے دوران کئی انکشافات کیے۔ انہوں نے کہا کہ گناہ اور صنف آہن میں کامیاب ڈیبیو کے بعد جہاں انہیں بہت سارے پروجیکٹ ملے وہی ان میں انہیں ہم ٹی وی پر پرستان بھی ملا، جو ایک بڑا رمضان ڈرامہ تھا لیکن پرستان کے سیٹ پر ان کا تجربہ کافی تلخ رہا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ہدایت کار نے ان کے ساتھ اچھا رویہ نہیں رکھا اور ان پر بہت زیادہ تنقید کی اور کہا کہ وہ مکالموں کی صحیح ادائیگی نہیں کر رہے یہاں تک کہ ڈرامے کے اسکرپٹ کو منہ پر مار کر کہا گیا کہ کس کو لے آئے ہو اسے تو بولنا بھی نہیں آتا اسے تو اداکاری بھی نہیں آتی، پرستان پر وہ ایک مہینہ ان کے لیے بہت مشکل تھا۔اور انہوں نے بہت زیادہ دباؤ میں کام کیا اور اس تلخ تجربے کے بعد انہوں نے سوچا کہ وہ اب اداکری چھوڑ دیں گے لیکن ان کے دوستوں نے انہیں سمجھایا کہ شروع میں سب کے ساتھ ہی ایسا ہوتا ہے اور سب ہی اس دور سے گزرتے ہیں محنت کرو پھر جنید رات میں جاکر اردو نیوز پیپر اور کتابیؓ پڑھتے تھے تاکہ اردو کو بہتر کیا جاسکے، تاہم ڈرامہ آن ائیر ہونے پر ناظرین نے ان کی اداکاری کو بے حد سراہا ان کے کردار کو بہت اچھا رسپانس ملا، جو ارسلان نصیر کے کردار سے بھی زیادہ ہے جو مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔ جنید نے کہا کہ ڈائریکٹر تب بہت خوش ہوئے اور بعد میں ان کے دوست بھی بن گئے۔
انہوں نے انڈسٹری میں لابی کے بارے میں بھی بات کی اور کہا ہاں انڈسٹری میں لابیاں ہیں اور وہ ان میں سے کسی کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لابی کا نظام نہیں ہونا چاہیے، آپ محنت کریں گے تو آپ بہترکام کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈسٹری میں اقربا پروری کی بہت باتیں ہوتی ہیں لیکن وہ محسوس کرتے ہیں کہ اقربا پروری نہیں کیونکہ اقربا پروری کی وجہ سے آپ کو ایک یا دوبار کام مل جائے گا، لیکن کوئی باپ اپنے بیٹے کو اسٹار نہیں بنا سکتا اس لیے اقربا پروری کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















