Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف فلم ڈائریکٹر کو اہلیہ سمیت قتل کرنے والا قاتل گرفتار

5 روز قبل ایران کے معروف فلم ڈائریکٹر داریوش مہرجوئی اور ان کی اہلیہ کو نامعلوم حملہ آور نے چاقو کے وار کر کے گھر میں قتل کر دیا تھا۔

اب حال ہی میں ایرانی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نامور ایرانی فلمساز داریوش مہرجویی اور ان کی اہلیہ کے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

پولیس کا کہنا ہے کہ داریوش اور ان کی اہلیہ کے قتل میں ملوث مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے اور قتل کے محرکات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

داریوش مہرجوئی ایرانی سینما میں نئی لہر کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے اور ان کی 1969 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی کاؤ‘ بہت اہم فلم سمجھی جاتی ہے۔

1980 سے 1985 کے درمیان فلمساز فرانس میں رہائش پذیر رہے جہاں انہوں نے ایک مشہور دستاویزی ’جرنی ٹو ڈی لینڈ آف ریم باں‘ میں کام کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں