Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ شلپا شیٹھی اور راج کندرا کے درمیان علیحدگی ہوگئی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ شلپا شیٹھی اور اُن کے شوہر راج کندرا کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

حال ہی میں راج کندرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں علیحدگی کی تصدیق کی۔

راج کندرا نے اپنے بیان میں لکھا کہ ‘ہم نے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور آپ سے گزارش ہے کہ اس مشکل وقت میں ہمیں اکیلا رہنے دیں’۔

اس بیان میں راج کندرا نے ہاتھ جوڑنے اور دل ٹوٹنے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا جس کے بعد اس جوڑی کے مداح پریشان ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے اداکارہ شلپا شیٹھی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ شلپا شیٹھی اور راج کندرا نے 2009 میں شادی کی تھی جبکہ اس جوڑے کے دو بچے ہیں۔

In pictures: Shilpa Shetty Kundra and Raj Kundra's wedding celebrations |  Vogue India

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں