Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عاطف اسلم نے غزہ کے مظلوموں کیلئے خطیر رقم عطیہ کر دی

پاکستان سمیت بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے خطیر رقم (15 ملین) عطیہ کی ہے۔

فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

فلاحی تنظیم نے اس مشکل گھڑی میں غزہ کے مسلمانوں کی فراخ دلی سے مدد کرنے پر عاطف اسلم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 عاطف اسلم کے حوالے سے فلاحی تنظیم الخدمت کی یہ پوسٹ سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں موجود ان کے کروڑوں مداح ان کے اس اقدام کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

 

اس سے قبل سوشل میڈیا پرعاطف اسلم نے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے اپنی آواز بُلند کی تو گلوکار کے بھارتی مداحوں نے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اسرائیل کی جارحیت کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

عاطف اسلم نے لکھا کہ ‘فلسطین میں معصوم جانوں کے ضیاع کا غم ہے، آئیں مل کر ساتھ کھڑے ہو جائیں’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’فلسطین میں زخمیوں کےعلاج اور قیام امن کے لیے دعا گو ہیں، اللہ رحم فرما‘۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں