بالی وڈ کی نامور شوخ وچنچل اداکارہ کاجول کی اسٹیج سے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ اداکارہ کاجول ایک تقریب کے دوران موبائل استعمال کرتے ہوئے اسٹیج سے اتر رہی تھیں کہ اچانک ان کا پاؤں الجھا اور وہ بے دھیانی میں نیچے گر گئیں۔
اسٹیج کے پاس کھڑے ان کے بیٹے اور بہن نے انہیں تھام لیا ، تاہم کاجول کے ہاتھ سے ان کا موبائل فون نیچے فرش پر گر گیا۔
کیمرے کی آنکھ نے اس افوسناک واقعے کو محفوظ کر لیا لیکن خوش قسمتی سے اداکارہ زخمی ہونے بچ گئیں۔
واضح رہےکہ اس مذہبی نوعیت کی تقریب میں بالی وڈ کے کئی نامور اسٹارز نے شرکت کی ، جن میں سشمیتا سین، رانی مکھرجی، ہیمامالنی، ایشا دیول اور کیارا اڈوانی شامل ہیں۔
کاجول نے بازیگر، پیار کیا تو ڈرنا کیا، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، گپت: دی پوشیدہ سچ، اور مائی نیم از خان جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
