Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا پہلا پوسٹر جاری

بالی ووڈ کے بےتاج بادشاہ شاہ رخ کی نئی آنے والی فلم ‘ ڈنکی’ کا پہلاپوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے اس پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہےکہ شاہ رخ خان نے ایک فوجی کا لباس پہنا ہوا ہے اور وہ صحرا میں کھڑے  ہوئے ہیں۔

دنیا بھر سے سپر اسٹار کے چاہنے والوں نے اس پوسٹر کے لئے لاکھوں لائکس اور کمنٹس کرکے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور اب سب اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ کو تھری ایڈیٹس، پی کے، سنجو اور منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بنے والی اس فلم ’ڈنکی‘ کی بین الاقوامی ریلیز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جو کہ 21 دسمبر2023  ہے۔

اس فلم میں با صلاحیت اداکارہ تپسی پنو شاہ رخ خان کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔

واضح رہےکہ شاہ رخ خان کی یہ فلم رواں سال کرسمس کے موقع  22  دسمبر کو بھارت میں ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version