Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کافی ود کرن سیزن 8 میں دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے حیران کن انکشافات

کافی ود کرن سیزن 8 کی پہلی قسط کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جس میں بالی وڈ کی سب سے زیادہ مقبول شادی شدہ جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون بطور مہمان شریک ہوئے ہیں۔

کافی ود کرن کے اس سیزن کے جاری کردہ پرومو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ سپراسٹار دیپیکا پڈوکون نے اعتراف کیا کہ ان کی شادی ‘راکی رندھاوا’ رنویر سنگھ سے ہوئی ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس جوڑی نے یہ بھی انکشاف کیاکہ ان کی منگنی سال 2015 میں ہوئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اس شو میں بطور شادی شدہ جوڑی پہلی مرتبہ ایک ساتھ شرکت کر رہے ہیں، جس کے پرومو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

 کرن جوہر نے حال ہی میں تصدیق کی تھی کہ وہ اس سال 26 اکتوبر کو کافی ود کرن سیزن 8 کے ساتھ  ٹی وی اسکرین پر واپس آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کافی ود کرن میں کونسی شادی شدہ جوڑی شرکت کریگی؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

واضح رہےکہ اس شو میں دیپیکا پڈوکون اس سے قبل اداکارہ سونم کپور، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کے ہمراہ جبکہ رنویر سنگھ  اداکارہ انوشکا شرما، ارجن کپور اور اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں۔

 ’کافی ون کرن‘ شو کو بھارت کے علاوہ پاکستان، برطانیہ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور جنوبی ایشیائی ممالک میں بے حد شوق سے دیکھا جاتا ہے۔

کافی ود کرن‘ شو کا ساتواں اورآخری سیزن سال 2022 میں نشر کیا گیا تھا۔

اس شو میں نامور شخصیات اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور تنازعات کے حوالے سے کھل کر بات کرتے نظر آ تے ہیں۔

’کافی ود کرن‘ کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوبز ٹاک شوز میں ہوتا ہے، جس کا پہلا سیزن 2004 اور 2005 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں