Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عنایہ خان اپنے شریک حیات میں کیسی خوبیاں چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

عنایہ خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک ابھرتا ہوا ستارہ ہے ان کا شمار پاکستان کی خوبصورت ماڈل اور بہترین اداکارہ میں ہوتا ہے جنہوں نے حال ہی میں اپنے شو بز کیریئر کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے مختلف ڈراموں میں مثبت اور منفی دونوں طرح کے کرداروں بہت کی بہترین انداز میں نبھایا ہے۔

وہ اداکاری کے علاوہ متعدد ٹیلی ویژن اشتہارات میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔ عنایہ ان پاکستانی معاون اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری کے مختلف انداز سے مداحوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

عنایہ خان نے 2018 میں ڈرامہ سیریل “سائیں وے” سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا اس کے بعد سےاب تک وہ کئی ڈراموں میں میں پرفارم کر چکی ہیں۔ تاہم وہ ایک مشہور ٹک ٹاکر بھی ہیں اور اس پر ویڈیوز بنا کر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

عنایہ خان کو حال ہیں میں ایک نجی شو میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی شادی اور شریک حیات میں خوبیوں کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

عنایہ کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک جتنے لوگوں سے ملی ہیں وہ سب بناوٹی تھے انہیں نہیں پتا اس کے پیچھے کیا راز چھپا ہے۔ تاہم انہوں نے ابھی تک شادی کے بارے میں نہیں سوچا کیونکہ جب وہ شادی کے بارے سوچیں گی تو اسے بہت سنجیدگی سے لیں گی لیکن یہاں کوئی بھی ان کو سنجیدہ  نہیں لگا۔ انہیں جس طرح کا ہمسفر چاہئے اس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا وہ بہت وفادار، بہت خیال رکھنے والا، دراز قد، نظم و ضبط کا پابند اور خوبصورت ہونا چاہئے۔ ساتھ ہی وہ یہ بھی چاہیں گی کہ وہ شخص تھوڑا سا سماجی اور ایک اچھا ڈانسر بھی ہو کیونکہ وہ خود ایک اچھی ڈانسر ہے تو وہ ان کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بناسکیں اور ایک اچھا باورچی بھی ہونا چاہئے، اس پر میزبان نے کہا اتنی خوبیوں والا لڑکا آرڈر پر بنوانا  پڑے گا۔ اس پر عنایہ کا کہنا تھا کہ آرام سے آجائے کوئی جلدی نہیں ہے۔

جب میزبان نے ان کے کرش کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ بہت سارے ہیں ان میں سے ایک میکال ذولفقار ہیں کیوںکہ وہ ان کی شخصیت کو بہت پسند کرتی ہیں اس کے علاوہ فیروز خان بھی ان کو پسند ہیں وہ بہت جاذب نظر اور اچھے اداکار ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں