پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرو شوخ وچنچل اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی مسحور کن آواز سے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں انہیں نامور بھارتی کینیڈین گلوکار کا مقبول ترین گانا گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ہانیہ عامر اپنی موسیقی کی صلاحیتوں کا لوہا منواچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے ہانیہ عامر کا اسٹائل کاپی کرلیا
اداکاری کے ساتھ ساتھ انہیں موسیقی سے بھی کافی لگاؤ ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر اپنے ساتھی اداکاروں اور دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی آواز کا جادو جگاتی نظر آتیں ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں