Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عامر خان کی اہلیہ کو فلسطین کی حمایت پر سنگین نتائج کی دھمکیاں

 عالمی شہرت کے حامل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کو فلسطینیوں کی حمایت پر سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

 باکسر عامر خان کی اہلیہ اور مقبول یوٹیوبر فریال مخدوم نے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ سے اس بات کا انکشاف کیاکہ انہیں فلسطین کی حمایت کی وجہ سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔

انہوں نے واٹس ایپ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایاکہ ایک گمنام اسرائیلی نمبر سے یہ پیغام موصول ہوا، جس میں کہا گیا کہ انہیں فلسطین کی حمایت بند کرنے پر بہت فائدہ ملے گا اور اگر وہ اس سے باز نہ آئیں تو وہ سنگین نتائج کیلئے تیار ہوجائیں۔

فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ ایسی دھمکیاں انہیں سچ بولنے سے نہیں روک سکتیں۔

 وہ بلا خوف اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مسلسل فلسطین کے حق میں بات کرنے کے ساتھ ساتھ  فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی حکومت کے قبضے کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

فریال مخدوم نے غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر خاموش رہنے والی نامور شخصیات کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا ہے۔

واضح رہےکہ حال ہی میں امریکی سپرماڈلز بیلا حدید اور گی گی حدید کو بھی معصوم  فلسطینیوں کے حق میں بیان دینے کے باعث مبینہ طور پردھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version