Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خاموش رہنا اتنا ہی خطرناک ہے جتنا کہ بولنا، اداکارہ مہوش حیات

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ خاموش رہنا اتنا ہی خطرناک ہے جتنا کہ بولنا۔

حال ہی میں مانچسٹر میں ’انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز‘ (آئی پی پی اے) کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہوش حیات کو اُن کی فلم “لندن نہیں جاؤں گی” میں شاندار اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

مہوش حیات نے اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے مختصر تقریر کی جس میں اُنہوں نے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے اسے دیکھ کر کوئی بھی خوشی محسوس کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاموش رہنا اتنا ہی خطرناک ہے جتنا کہ بولنا، میں سچ پر یقین رکھتی ہوں اگر ہم اپنے دل کھول کر ایک دوسرے میں انسانیت کو دیکھیں تو واقعی امن ممکن ہو جاتا ہے۔

مہوش حیات نے مزید کہا کہ اسپتالوں پر حملے کیے جارہے ہیں، معصوم بچوں کا قتلِ عام ہورہا ہے، مائیں اپنے بچوں کو کھو رہی ہیں، یہ سب انتہائی افسوسناک ہے، ہم غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی کی جانب سے غزہ پر حملے کا  آج 16 واں روز ہے اور اس عرصے میں غزہ کے شہداء کی تعداد 4 ہزار 700 سے تجاوز کرچُکی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں