Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ کب ریلیز ہوگی؟

ایکشن سے بھرپور نئی ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ کی  ریلیز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز روہت شیٹی کی یہ نئی ویب سیریز اگلے سال 19 جنوری  کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم  ایمازون پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔

روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’انڈین پولیس فورس‘ سات اقساط پر مشتمل ہے ، جس میں اداکار سدھارتھ ملہوترا، شلپا شیٹی اور ویویک اوبرائے پولیس کے روپ میں ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔

سدھارتھ ملہوترا نے بھی انسٹا گرام پر اپنی اس ویب سیریز کا پہلا پوسٹر شیئر کیا اور ساتھ ہی مداحوں کی بے صبری دیکھتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلا ن کیا۔

’انڈین پولیس فورس‘ کے ساتھ ’سنگھم‘ سیریز کے فلمساز روہت شیٹی کا کسی بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بطور ہدایت کار یہ پہلا پروجیکٹ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version