انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی تاریخی شکست پر شائقین بے حد مایوس ہیں۔
افغانستان نے ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کو ون ڈے میں پہلی بار شکست سے دوچار کیا ہے، جس کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ملک بھر میں عام عوام کے ساتھ ساتھ شوبز ستاروں نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
نعمان اعجاز اور عدنان صدیقی:
View this post on Instagram
ماورا حسین:
View this post on Instagram
فہد مصطفیٰ اور نبیل قریشی:
View this post on Instagram
فلک شبیر:
View this post on Instagram
واضح رہے کہ افغانستان نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے 283 رنز کا ہدف دیا گیا جو افغانستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا چھٹا میچ 27 اکتوبر کو جنوبی افریقا کیخلاف کھیلے گی۔
ساتواں میچ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش ، چار نومبر کو نیوزی لینڈ جبکہ اپنا 9 واں اور آخری میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















