Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فاطمہ آفندی نے اپنے ریستوران میں آنے والوں کے بارے میں کیا کہا؟

فاطمہ آفندی کا شمار پاکستان کی نہایت خوبصورت اور عمدہ اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں لازوال کردارا ادا کیے ہیں۔ انہوں نے ڈراموں میں مختلف نوعیت کے کرداروں کو اس طرح سے نبھایا کہ انہیں دیکھ کر حقیقت کا گماں ہونے لگتا ہے۔

 یہی وجہ ہے کہ ناظرین ان کے اداکاری کو بے حد پسند کرتے ہیں اور انہیں ڈراموں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ فاطمہ آفندی کے مشہور ڈرامو ں میں من و سلویٰ، دام رسائی، صندل، میری ذات ذرہ بے نشاہ، لڑکیاں محلے کی، کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی، عشق عبادت، ماسی اور ملکہ اور لو میں ٹوئسٹ شامل ہیں۔

فاطمہ نہایت ملنسار اور خوش مزاج ہیں، واضح رہے کہ فاطمہ کی شادی پاکستان ٹیلی ویژن ایک نہایت ہی باصلاحیت اداکار کنور ارسلان سے ہوئی ہے، فاطمہ آفندی اپنے شوہر کنور ارسلان کے ساتھ ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور اس خوبصورت جوڑے کے دو  پیارے سے بیٹے ہیں۔

فاطمہ آفندی گزشتہ دنوں ایک شو میں بطور مہمان مدعو کی گئی جہاں میزبان نے ان سے پروڈکش ہاؤس کھولنے کے بارے میں بات تو انہوں نے کہا پروڈکش ہاؤس کھولنا ایک مشکل کام ہے اداکاری صحیح ہے، انہوں نے مزید کہا آپ پروڈکشن ہاؤس کھولنے کے بجائے کوئی دوسرا بزنس کر لیں جیسے اللہ کا شکر ہے کہ انہوں نے ایک ریستوارن کھولا ہے جس میں ہر طرح کھانے میسر ہیں تو میزبان نے فاطمہ سے پوچھا کہ آپ کھانا بنا لیتی ہیں ریستوران سستا ہے تو اس پر فاطمہ نے میزبان سے کہا آپ آئیں میں آپ کھلاؤں گی تو میزبان نے کہا کہ فری میں لیکن میں مفت میں کھانا نہیں کھاؤں گا اور میں پیسے دوں گا۔ اور اپنوں کو سپورٹ کرنا چاہئے۔

میزبان نے مزید کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ کوئی بھی جاننے والا جب کوئی اس طرح کا کام کرتا ہے تو جاننے والے ہی اسے نقصان پہچاتے ہیں بھائی اپنوں کو تو سپورٹ کرنا چاہئے پھر انہوں نے میزبان سے کہا کہ آپ کے ساتھ لوگ ایسا کرتے ہیں تو فاطمہ نے مسکراتے ہوئے کہا بہت زیادہ لوگ ایسا کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کھلایا نہیں، انہوں نے کہا کہ آپ لوگ اتنے اچھے اچھے ریستوران میں جاتے ہیں اور ان کے بزنس کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن جہاں آپ کو پتا ہے کہ یہ آپ کے جاننے والے ہیں اور انہوں نے کوئی ریستوں کھولا ہے تو وہاں یہ مفت کھانا چاہتے ہیں تو ایسے لوگوں کے لیے انہوں نے کہا کہ شرم کرو بلکہ حد کردی آپ نے ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں