Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عرفی جاوید نے ہانیہ عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

متنازعہ بھارتی اداکارہ اور ماڈل عرفی جاوید نے ایک بار پھر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

ہانیہ عامر نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ، جسے دیکھنے کے بعد بھارتی اداکارہ عرفی جاوید اپنی پسندیدگی کا اظہار کرنے کے لئے خود کو روک نہ سکیں ۔

عرفی جاوید کا ہانیہ عامر کی ویڈیو پر کمنٹ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

ہانیہ عامر نے بھی عرفی جاوید کو مثبت جواب دیتے ہوئے ان کے لئے دل کا ایموجی بناکر پیار کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

واضح رہےکہ  یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عرفی جاوید نے اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کی ہو بلکہ اس سے قبل بھی انہوں نے  کئی مرتبہ ہانیہ عامر کی شخصیت، خوبصورتی اور اسٹائل کی تعریف کرکے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

متعلقہ خبریں