اپنی سحر انگیز آواز کے باعث بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اکثر اپنے مثالی اقدام کے باعث خبروں میں رہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ امریکا میں کنسرٹ کے دوران ایک شخص نے عاطف اسلم کی گائیکی کو پسند کرتے ہوئے ان پر پیسے پھینکنا شروع کر دئیے۔
وائرل ویڈیو:
عاطف اسلم نے اپنی پرفارمنس کے درمیان میں اسٹیج پر بیٹھے موسیقاروں کو اشارہ کرکے کنسرٹ روک دیا۔
عاطف اسلم نے اس عمل پر برہم ہونے کے بجائے نہایت شائستہ انداز میں مداح سے کہاکہ وہ اسٹیج پر ان پر پیسے نہ پھینکیں بلکہ انہیں یہاں سے اٹھائیں اور کسی اچھے مقصد کے لیے عطیہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم نے غزہ کے مظلوموں کیلئے خطیر رقم عطیہ کر دی
اس ویڈیو میں گلوکار کو یہ بھی کہتے سنا جا سکتا ہےکہ مجھےعلم ہے کہ آپ امیر ہیں لیکن پیسے کو اچھے مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کی عزت کرنی چاہئے۔
سوشل میڈیا صارفین گلوکار کے اس عمل کو سرہاتے ہوئے ان کے لئے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
