بالی وڈ کی نامور اداکارہ، ماڈل اور رقاصہ ملائیکہ اروڑا نے اپنی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر اپنے دیرینہ دوست اداکار ارجن کپور سے علیحدگی کی افواہوں پر ردعمل دیا ہے۔
گزشتہ روز ملائیکہ اروڑا نے اپنی پچاسویں سالگرہ کا جشن دوستوں کے ساتھ دھوم دھام سے منایا، اس موقع پر ان کے دیرینہ دوست اداکار ارجن کپور نے انہیں سوشل میڈیا پر ’بےبی‘ کہہ کر مخاطب کیا اور سالگرہ کی مبارکباد دی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں ملائیکہ اروڑا کے ہمراہ اپنی ایک رومانوی تصویر بھی شیئر کرکے پیار کا اظہار کیا۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں ملائیکہ اروڑا نے ارجن کپور سے علیحدگی کی خبروں پر بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی ذاتی زندگی پر بات چیت نہیں کرنا چاہتیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ وہ اب اس مقام پر ہیں جہاں انہیں جو بولنا تھا انہوں نے وہ بولا، انہیں اس بات (علیحدگی) کی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ جو کچھ انہیں کہنا تھا وہ کہہ چکی ہیں۔
واضح رہے کہ ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا نے سال 2019 میں اپنے رشتے کا اعلان کیا تھا ، لیکن رواں سال اس جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زور پکڑنے لگیں۔
ارجن کے اداکارہ کشا کپیلا کے ساتھ منسلک ہونے کی خبروں کے بعد ملائیکہ نے ان سے عارضی دوری اختیار کر لی تھی۔
اس صورتحال کے بعد کشا کپیلا نے ایسی تمام افواہوں کی تردید بھی کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
