Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شردھا کپور مہنگی ترین گاڑی کی مالکن بن گئیں

بالی وڈ کی اداکارہ شردھا کپور نے مہنگی ترین گاڑی خرید کر اپنے آپ کو یہ قیمتی تحفہ دیا ہے۔

 سوشل میڈیا پر شردھا کپور کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں انہیں سرخ رنگ کی لیمبورگینی ہوراکن ٹیکنیکا لگژری گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق شردھا کپور نے 4 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی یہ لگژری گاڑی خریدی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

اداکارہ کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے ، جس میں انہیں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک مندر میں اپنی اس لگژری گاڑی کی پنڈت کے ساتھ مذہبی رسم کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہےکہ شردھا کپور بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے تو جھوٹی میں مکار، بتی گل میٹر چالو، باغی، ہاف گرل فرینڈ، اسٹریٹ ڈانسر اور ایک ولن جیسی فلموں میں اپنی باکمال اداکاری سے سب کو متاثر کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں