Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران عباس اور سعدیہ خان نے مداحوں کو خوشخبری سُنادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران عباس اور اداکارہ سعدیہ خان نے مداحوں کو خوشخبری سُنادی ہے۔

حال ہی میں اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سعدیہ خان کے ہمراہ چند تصاویر پوسٹ کیں جس میں ڈرامہ انڈسٹری کی اس مقبول جوڑی کو قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Abbas (@imranabbas.official)

اداکار نے پوسٹ میں اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ “ہم بہت جلد دوبارہ یہاں واپس آرہے ہیں”۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ عمران عباس اور سعدیہ خان کو ایک بار پھر اسکرین پر بطورِ جوڑی دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔

واضح رہے کہ رائٹر ہاشم ندیم کے مشہور ناول ’خدا اور محبت‘ پر مبنی ڈرامہ 2011ء میں نشر کیا گیا تھا جس میں عمران عباس اور سعدیہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بہترین کہانی کی وجہ سے ڈرامے نے خوب پذیرائی حاصل کی تھی تاہم 5 سال بعد یعنی 2016ء میں اس ڈرامے کو ایک بار پھر منفرد انداز کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔

Khuda Aur Mohabbat (TV Series 2011– ) - IMDb

پہلے سیزن کی طرح ڈرامے کے دوسرے سیزن نے مقبولیت کے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے تھے جس کی بنیادی وجہ عمران عباس اور سعدیہ خان کی دل فریب اداکاری تھی جس نے لوگوں کو اپنی جانب مائل کرنے میں اہم کردار کیا تھا۔

ڈرامہ سیریز “خدا اور محبت” کے تیسرے سیزن میں فیروز خان اور اقرا عزیز کو بطورِ مرکزی کردار کاسٹ کیا گیا تھا لیکن اب عمران عباس کی پوسٹ دیکھ کر مداح اگلے سیزن میں پھر سے عمران عباس اور سعدیہ خان کو دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

Khuda Aur Mohabbat Season 3 : Short Review – The Odd Onee

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں