Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہانیہ عامر کی ایک اور ہم شکل کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر پاکستان کی نامور خوبرو اور شوخ وچنچل اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک اور ہم شکل کا چرچہ ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہےکہ مشہور ٹک ٹاک اسٹار سعدیہ یوسفی اداکارہ ہانیہ عامر سے مشابہت رکھتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ سے اتنی زیادہ مشابہت رکھنے والی سعدیہ یوسفی نے حیرت میں مبتلا کر دیا ہے اورصارفین کی جانب سے ملے جلے ردِ عمل کا اظہاربھی کیا جارہا ہے۔

سعدیہ یوسفی ایک ماڈل بھی ہیں جو اکثر اپنے شوٹس کی دلکش تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں، اور اب اداکارہ ہانیہ عامر سے مشابہت بھی سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت کی وجہ بن رہی ہے۔

View this post on Instagram

 

A post shared by Sadia yousofi (@sadiayousofi)

پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں کافی مشہور ہیں، انہوں نے متعدد ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔

 سرحد پار بھارت میں بھی ہانیہ عامر کے مداحوں کی اکثریت ہے، حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید نے ان کےلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

ہانیہ عامر نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی ، جسے دیکھنے کے بعد بھارتی اداکارہ عرفی جاوید اپنی پسندیدگی کا اظہار کرنے کے لئے خود کو روک نہ سکیں۔

عرفی جاوید کا ہانیہ عامر کی ویڈیو پر کمنٹ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

ہانیہ عامر نے بھی بھارتی اداکارہ کو مثبت جواب دیتے ہوئے ان کے لئے دل کا ایموجی بناکر پیار کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

واضح رہےکہ  یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عرفی جاوید نے اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کی ہو بلکہ اس سے قبل بھی انہوں نے  کئی مرتبہ ہانیہ عامر کی شخصیت، خوبصورتی اور اسٹائل کی تعریف کرکے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

متعلقہ خبریں