Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سہیل احمد کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مسلسل مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے شائقین نا خوش ہیں۔

ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں افغانستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کو ون ڈے میں پہلی بار شکست سے دوچار کیا ہے، جس کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

آج ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی شوبزانڈسٹری کے نامورسینئیر اداکار سہیل احمد نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرکے قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے اور کیپشن میں لکھا کہ ’تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

دونوں ٹیمیں اب تک اِس ورلڈ کپ میں 5، 5 میچز کھیل چکی ہیں، جنوبی افریقا نے 4 میچ جیتے ہیں اور اسے 1 میچ میں شکست ہوئی ہے جبکہ پاکستان نے 2 میچ جیتے ہیں اور اسے 3 میں شکست ہوئی ہے۔

ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر اِس وقت جنوبی افریقا دوسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

پاکستان ساتواں میچ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش ، چار نومبر کو نیوزی لینڈ جبکہ اپنا 9 واں اور آخری میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں