Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو؛ دیپیکا پڈوکون بھی ’لوکنگ واؤ‘ ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں

بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی سوشل میڈیا کے ’لوکنگ واؤ‘ ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں۔

دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنی یہ نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں وہ کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں دیپیکا پڈوکون کو وائرل کلپ ’ لوکنگ واؤ کے ڈائیلاگ پر لیپسنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں وہ خود کی خوبصورتی کی تعریف بھی کر رہی ہیں۔

دیپیکا پڈوکون کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اُن کے شوہر رنویر سنگھ نے قہقہے لگائے۔

گزشتہ ہفتے کافی ود کرن سیزن 8 کی پہلی قسط میں بالی وڈ کی سب سے زیادہ مقبول شادی شدہ جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے بطور مہمان شرکت کی۔

اس شوکی  پہلی قسط کی سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ اس میں دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی ویڈیو کو پہلی مرتبہ دیکھا یا گیا۔

 رنویر سنگھ نے دوران انٹرویو بتایاکہ انہوں نے دیپیکا پڈوکون کو منگنی میں اپنی کمائی سے بڑھ کر کئی گنا زیادہ مہنگی اور قیمتی انگوٹھی دی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے دیپیکا پڈوکون کو منگنی میں چند لاکھوں کی نہیں بلکہ تقریباً 3 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے بنی ہیرے کی انگوٹھی پہنائی تھی جوکہ تقریباً 5 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں