نوے کی دہائی کے مشہورِ زمانہ امریکی سٹ کام ’فرینڈز‘ میں ’چنینڈلر‘ نامی کردار نبھانے والے 54 سالہ اداکار میتھیو پیری انتقال کرگئے ہیں۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق میتھیو پیری امریکا کے شہر لاس اینجلس میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
رپورٹس کے مطابق میتھیو پیری کی لاش گھر میں گرم پانی کے ٹب سے ملی، تاہم ان کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق میتھیو پیری کو آخری سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک بڑے گرم پانی کے ٹب میں پُرسکون انداز میں بیٹھا دیکھا گیا تھا۔
View this post on Instagram
امریکی اداکار نے اپنی یہ تصویر 23 اکتوبر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی اور اب 6 دن بعد گھر کے گرم پانی کے ٹب میں ہی ان کی موت ہوگئی۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















