Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علیزے شاہ کو ’کے پوپ‘ انداز اپنانے کی وجہ سے تنقید کا سامنا

علیزے شاہ پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، جو اکثر سوشل میڈیا پر اپنے بے باک انداز کے باعث چھائی رہتی ہیں۔

خوبرو نامور اداکارہ علیزے شاہ کے انسٹاگرام پر چار ملین سے زائد فالوورز ہیں ، وہ اکثر  اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حال ہی میں علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر نئے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شیئر کیں ، جس کے بعد وہ صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

اس فوٹو شوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے کورین پاپ بینڈ کے گلوکاروں سے متاثر ہو کر انہیں کا روپ و انداز اپنایا ہوا ہے۔

اس نئے اسٹائل کے لئے انہوں نے گلابی، پیلے اور سفید رنگ کے مصنوعی بالوں کا بھی استعمال کیا ہے۔

ان کے اس نئے ہیئر اسٹائل اور کے پوپ روپ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں اورصارفین کی جانب سے بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہاہے۔

وائرل ویڈیو دیکھیں:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

علیزے شاہ کی یہ تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو کسی نے ان کی تعریف کی تو کسی نے انہیں اس انداز کو اپنانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘، ’میرا دل میرا دشمن‘، ’دل موم کا دیا‘، ’بے بسی‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aliza shah (@alizehshahofficial)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں