Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکار علی ظفر اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔

حال ہی میں ملالہ یوسفزئی نے پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ طالبان کے مظالم سے بھاگنے والے افغان بچے، عورتیں اور مرد  مدد، عزت اور تحفظ کے مستحق ہیں اور انہیں مزید ہراسانی کا شکار نہ کیا جائے۔

ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے ماہرین کی آواز سے آواز ملاتی ہیں جس میں انہوں نے پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر افغانیوں کے ملک سے اخراج کی پالیسی پر نظرثانی کرے۔

علی ظفر نے ملالہ یوسفزئی کی پوسٹ پر طنزیہ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ کے لوگوں کے متعلق ان کا کیا خیال ہے؟

گلوکار کا کہنا تھا کہ ملالہ کو اور کسی کیلئے نہیں تو غزہ کے بچوں کیلئے آواز اٹھانی چاہئے کیونکہ ان کی انفلوئنس بڑی ہے اور لوگوں کو ان سے بڑی توقع رکھنی چاہئے۔

اس موقع پر علی ظفر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ غزہ نسل کشی اور غزہ آگ میں کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں