Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’بے وقوف مسخرے کا چہرہ پہننے کی ہمت کریں‘، شرمیلا فاروقی

پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی نامور سیاست دان شرمیلا فاروقی ہر سال ہیلووین کا تہوار جوش وخروش سے مناتی ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی شرمیلا فاروقی کا ہیلووین کا انداز نا صرف سب سے منفرد ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا۔

انہوں نے مسخرے کا روپ دھار کر اس کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ ’ بے وقوف مسخرے کا چہرہ پہننے کی ہمت کریں، میں مضحکہ خیز لگ سکتی ہوں لیکن میرے ارادے اس سے بہت دور ہیں‘۔

شرمیلا فاروقی کی اس حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ پرشوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی اکثریت نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے اس پوسٹ پر ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بربریت کا شکار فلسطینوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے انہیں ہیلو وین نہیں منانا چاہیئے تھا۔

نامور سیاست دان شرمیلا فاروقی ماضی میں بھی ہیلووین کا تہوار منا تے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے انوکھے انداز کی تصاویر شیئر کرچکی ہیں۔

2020 میں انہوں نے سیاہ اور سفید لباس اور میک اپ سے بھرپور ایک اسکیلٹن انداز اپنایا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں