Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اجے دیوگن نے سنگھم اگین کے ‘بدنام’ پولیس آفیسر کی جھلک شیئر کر دی

بالی وڈ کے سپراسٹار اجے دیوگن نے آنے والی نئی فلم سنگھم اگین کے ‘بدنام’ پولیس آفیسر سمبا کی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔

اجے دیوگن نے انسٹاگرام پر پوسٹر شئیر کیا اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’میرے پولیس اسکواڈ کا سب سے بدنام افسر، رنویر سنگھ بحیثیت انسپکٹر سنگرام بھالراؤ عرف سمبا، جوکہ پہلے سے زیادہ متاثر کن اور مضبوط نظر آرہا ہے‘۔

اس فلم میں اکشے کمار، اجے دیوگن، رنویر سنگھ، کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون ، ٹائیگر شیروف اور شویتا تیواری بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر فلم سنگھم اگین کے اپنے  متاثر کن کردار پولیس آفیسر ’شکتی شیٹی‘ کا تعارفی روپ شیئر کیا تھا۔

 یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر ناصرف وائرل ہو گئی ہے بلکہ  دنیا بھر میں موجود ان کے کروڑوں مداحوں کے ساتھ ساتھ  بالی وڈ کے اداکار اور اداکارائیں بھی ان کے اس انداز کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون کو روہت شیٹی کی بھارتی پولیس کے موضوع پر بننے والی فلم ’سنگھم اگین‘ میں اجے دیوگن کی بہن کے کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ سنگھم 2011 میں ریلیز ہوئی، جس میں کاجل اگروال، اجے دیوگن اور پرکاش راج نے مرکزی کردار ادا کیاتھا۔

اس کے بعد 2014 میں سنگھم ریٹرنز آئی ، جس میں اجے دیوگن کے ساتھ کرینہ کپور نے مرکزی کردارادا کیااور اب 2024 کی دیوالی پر’سنگھم اگین‘ سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں