Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا نے اسرائیل کو کھلی چھوٹ دیدی ہے، بیلا حدید

عالمی شہرت کی حامل امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے امریکی صدر بائیڈن کو کھلا خط لکھ دیا۔

اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی کے حوالے سے ہالی ووڈ انڈسٹری کے سینکڑوں اداکاروں اور اداکاراؤں کے علاوہ مشہور شخصیات نے بھی امریکی صدر کو خط لکھا ہے۔

بیلا حدید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خط کا مواد پوسٹ کیا اور اس پر دستخط کرنے والی مختلف شوبز شخصیات کے ناموں کو شیئر کیا۔

امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نےغزہ میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے امریکی صدر بائیڈن کو لکھے گئے اپنے لکھے خط میں کہاکہ ’یہ غزہ کی تاریخ میں اسرائیل کی طرف سے سب سے شدید بمباری ہے‘۔

سپر ماڈل نے مزید لکھا کہ ’امریکا نے اسرائیل کو کھلی چھوٹ دے دی ہے جس سے معصوم لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، ہمیں انسانیت کے نام پر جنگ کو روکنا چاہئے‘۔

تفریحی دنیا سے تعلق رکھنے والے درجنوں سرکردہ شخصیات بشمول یہودی شخصیات مینڈی پیٹنکن، ایلانا گلیزر اور اینڈریو گارفیلڈ نے بائیڈن پر زور دیا کہ’ وہ غزہ اور اسرائیل میں فوری طور پر کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے لیے کوشش کریں۔’

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version