معروف بھارتی اداکارہ رینجوشا میمن 35 سال کی عمر میں انتقال کرگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ملیالم اداکارہ رینجوشا میمن 35 سال کی عمر میں انتقال کرگئی ہیں، ان کی اپنے فلیٹ سے لٹکی ہوئی لاش ملی ہے جہاں وہ اپنے شوہر کیساتھ مقیم تھیں۔
ملیالم اداکارہ کی پراسرار موت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی ملیالم اداکارہ رینجوشا میمن سٹی آف گاڈ سمیت دیگر فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















