Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی فلموں نے نوجوانوں کے ذہنوں کو خراب کردیا ہے، اداکار گوہر رشید

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار گوہر رشید نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں نے نوجوانوں کے ذہنوں کو خراب کردیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار گوہر رشید کا کہنا تھا کہ میرے اور کبریٰ خان کے درمیان رومانوی تعلق نہیں ہے۔

Exclusive: Gohar Rasheed reveals the secret of his special bond with Kubra Khan - The Current

انہوں نے کہا کہ میں اور کبریٰ خان بہت اچھے دوست ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر رشتے کو شادی میں تبدیل کردیں تب ہی وہ پائیدار رہ سکتا ہے، کچھ رشتے جیسے بنتے ہیں انہیں ویسے ہی رہنے دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ہم ایک دوسرے سے شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے، ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں، ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔

اداکار گوہر رشید نے مزید کہا کہ بالی ووڈ فلموں نے نوجوانوں کے ذہنوں کو خراب کردیا ہے، لڑکا اور لڑکی دوست ہوسکتے ہیں، یہ بہت دقیانوسی اور پرانی بات ہے کہ ایک لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہوسکتے، میری اور کبریٰ کی دوستی 8 سال پرانی ہے، ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mirza Gohar (@mirzagoharrasheed)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں