Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی فلم انڈسٹری کا بڑا نام چل بسا

پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر فلم ڈائریکٹر حسن عسکری انتقال کرگئے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر فلم ڈائریکٹر حسن عسکری پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے اور شیخ زاید اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

 

حسن عسکری نے اپنی فلموں کے ذریعے سلطان راہی سمیت کئی فنکاروں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا— فوٹو:فائل

 

حسن عسکری 23 جنوری 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، ان کا شمار لالی وڈ کے مایہ ناز فلم ڈائریکٹرز اور رائٹرز میں ہوتا ہے۔

انہوں نے فنی کیرئیر کا آغاز 1972 میں فلم خون پسینہ سے کیا، ان کی مشہور فلموں میں وحشی جٹ، گنڈاسہ، سلاخیں، بسنتی، طوفان، جنت کی تلاش، دل کسی کا دوست نہیں، آگ، تیرے پیار میں، میلہ اور دیگرشامل ہیں۔

حسن عسکری نے اپنی فلموں کے ذریعے سلطان راہی سمیت کئی فنکاروں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔

دوسری جانب نگران صوبائی وزیرعامرمیر نے ڈائریکٹرحسن عسکری کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ حسن عسکری کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتاہوں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں