Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ نادیہ خان کا خواتین کو بڑا مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے خواتین کو بڑے مشورے دے دیے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نادیہ خان کا کہنا تھا کہ اگر کسی خاتون کو طلاق ہوجائے یا اس کے رومانوی تعلقات ختم ہوجائیں تو وہ فوری طور پر کسی بھی صورت میں دوسرے مرد کے ساتھ روابط میں نہ آئے، ایک غلطی کے بعد دوسری غلطی نہ کرے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)

انہوں نے کہا کہ عام طور پر خواتین جب ایک بار اونچائی سے گرتی ہیں تو زیادہ تر امکان یہی ہوتا ہے کہ انہیں دوبارہ بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایسے ہی وقت میں وہ کمزور پڑ جاتی ہیں لیکن اس وقت ہی انہیں مضبوط ہونا چاہئیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب خواتین کمزور پڑتی ہیں، وہ طلاق یا کسی سے تعلقات ختم ہونے کے دور سے گزر رہی ہوتی ہیں، تب ان کے پاس بہت سارے لوگ انہیں سہارا دینے کے لیے آتے ہیں اور وہ ان کا ہمدرد بننے کا ڈراما کرتے ہیں۔

نادیہ خان کے مطابق ایسے ہی وقت میں خواتین کو کسی بھی صورت میں کسی مرد کو اپنے دل کا حال نہیں بتانا چاہئیے، انہیں کسی مرد کے سامنے رونا نہیں چاہئیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)

انہوں نے کہا کہ خواتین پہلے تعلقات کی ناکامی کے بعد خود مختار بنیں، روزگار اور کاروبار کریں، گھر بنائیں، اس کے بعد پرسکون ہوکر کسی سے دوبارہ تعلقات استوار کرنے سے متعلق فیصلہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر خواتین اس وقت بھی غلطی کرتی ہیں جب ان کے سابق شوہر یا سابق بوائے فرینڈ شادی کرلیتے ہیں اور وہ انہیں جلانے اور دکھانے کے لیے بھی مجبورا شادی کرتی ہیں لیکن بعد میں انہیں احساس ہوتا ہے کہ ان کا فیصلہ غلط تھا۔

نادیہ خان کے مطابق عام طور پر خواتین دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر ایک مرد کے بعد دوسرے مرد کا سہارا تلاش کرتی ہیں اور ایسی عورتوں کے دل کو ان کا دماغ ورغلاتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بھی شروع میں غلطیاں کیں لیکن بعد میں وہ اپنے دماغ کا کھیل سمجھ گئیں، اب وہ ایسی کوئی بات سوچتی ہی نہیں جس متعلق وہ سوچنا ہی نہیں چاہتیں۔

&

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)

تاہم اداکارہ نے اپنی غلطیوں سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی اور خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے دل اور دماغ کی سننے کے بجائے دماغ کو اپنے کنٹرول میں رکھیں اور ایک غلطی کے بعد دوسری غلطی کرکے کمزور نہ پڑیں اور دوسرے مرد کو دوبارہ سہارا بنانے کی غلطی نہ کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں