پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سنیتا مارشل بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر انہیں بھارت سے کام کی پیشکش آئی تو وہ ضرور وہاں جاکر کام کریں گی۔
View this post on Instagram
انہوں نے شوہر سے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے فوری بعد جب انہوں نے شوہر حسن احمد کے ہمراہ پہلی بار ڈراما کیا تو شوٹنگ کے دوران دونوں ہنس پڑتے تھے، رومانوی مناظر شوٹ کرواتے وقت انہیں شرم آتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے کچھ زیادہ رومانوی ہوتے ہیں، حقیقی زندگی میں لوگوں کے درمیان اتنی محبت نہیں ہوتی، اس لیے وہ شوہر کے ہمراہ رومانوی مناظر شوٹ کرواتے وقت ہنس پڑتی تھیں۔
View this post on Instagram
ماڈلنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ماڈلنگ کے لیے لڑکی کا دراز قد ہونا سب سے اہم ہوتا ہے، تاہم دوسری چیزیں بھی نوٹ کی جاتی ہیں۔
سنیتا مارشل نے مزید کہا کہ آج کل لوگوں کے ذہنوں میں یہ تصور ہے کہ اگر کوئی لڑکی ماڈل ہے تو لازمی بدتمیز ہوگی یا گالیاں دیتی ہوں گی، مجھے نہیں معلوم لوگوں نے ایسی باتیں کیوں پھیلائی ہوئی ہیں، ایسا کچھ نہیں۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















