Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشوریا رائے بچن آج کتنے برس کی ہوگئیں؟

سابق مس ورلڈ ، بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریہ رائے بچن آج اپنی 50 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

یکم نومبر 1973 کو بھارتی ریاست کرناٹکہ کے شہر منگلور میں پیدا ہونے والی ایشوریا رائے 1994 میں بھارت کے لیے مس ورلڈ کا عالمی مقابلہ جیت کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔

1997میں نامور فلمساز مانی رتنم کی تامل فلم سے اپنے فلمی سفر  کا آغاز کرنے والی ایشوریا رائے نے فلم ’اور پیار ہوگیا ‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

انہیں بالی ووڈ میں پہلی کامیابی فلم”ہم دل دے چکے صنم “سے ملی، جس میں انہوں نے سپر اسٹار سلمان خان کے مدمقابل کام کیا ۔

ایشوریا رائے بچن نے اپنے فلمی کیرئیر میں تامل ، ہندی ، بنگالی اور انگلش فلموں میں کام کرکے کئی ایوارڈ اپنے نام کئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

اس کے بعد ایشوریا رائے بچن نے تال، جوش، محبتیں، دیوداس، دھوم2، گرو، سرکار، جودھا اکبر، سمیت 40 سے زائد تامل، ہندی، بنگالی اور انگلش فلموں میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abhishek Bachchan (@bachchan)

ایشوریا رائے  سال  2007 میں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے اداکار بیٹے ابھیشک بچن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

وہ نومبر 2011 میں ایک بیٹی ارادھیا کی ماں بنیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abhishek Bachchan (@bachchan)

سال 2009 میں ایشوریا رائے بچن کو بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز ’’پدما شری‘‘سے نوازا گیا۔

سال 2021 میں فاروق قیصر حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں