Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صبا قمر نے شاہین آفریدی کو کس بات پر مبارکباد دی؟

پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے رینکنگ میں جگہ بنانے پر مبارکباد دی ہے۔

پاکستانی کرکٹر شاہین آفریدی ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

گزشتہ روز ورلڈ کپ میں شاہین آفریدی نے یہ اعزاز کیریئر کے 51 ویں میچ میں بنگلہ دیش کے کھلاڑی تنزید حسن کو آؤٹ کر کے حاصل کیا۔

شاہین آفریدی سے پہلے آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

گزشتہ روز فرحان سعید نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’انہیں ترس آتا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اُن مداحوں پر جنہیں اب بھی سیمی مائنل کی امید ہے، مجھے اپنے آپ پر بھی ترس آتا ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

پاکستانی ٹیم اپنا آٹھواں میچ 4 نومبر کو نیوزی لینڈ جبکہ اپنا 9 واں اور آخری میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

سیمی فائںل میں جانے کے لیے پاکستان کو اپنے تینوں میچ جیتنا ہوں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں