معروف بھارتی اداکارہ ڈاکٹر پریا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی ملیالم اداکارہ ڈاکٹر پریا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں، ان کے بچے کو بچالیا گیا ہے جو اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہے۔

اداکارہ کی موت کی خبر اداکار کشور ستیا نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں دی۔ اداکار نے تحریر کیا کہ ٹیلی ویژن سیکٹر میں سے ایک اور بری خبر آئی ہے، ڈاکٹر پریا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















