Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

احسن محسن اکرام کا منال خان کیلئے پیار بھرا پیغام

پاکستانی اداکارہ منال خان اور ان کے شوہر احسن محسن اکرام کے گھر پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ اور ان کے شوہر احسن محسن اکرام نےانسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو اپنی اس خوشخبری کے حوالے سے آگاہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

احسن محسن اکرام نے اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں اپنی اہلیہ منال خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محبت بھری پوسٹ شیئر کی ہے۔

انہوں نے اپنی اس پوسٹ میں ایک یاد گار تصویر بھی شیئر کی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ انہوں نے اپنے نومولود بیٹے کو ہاتھوں میں اٹھایا ہوا ہے۔

احسن محسن اکرام نے لکھا کہ منال خان نے انہیں زندگی کا ایک بہترین تحفہ دیا ہے جس کےلئے وہ ان کے مشکور ہیں ۔

انہوں نے لکھا کہ اولاد کی صورت میں دئیے گئے اس قیمتی تحفے کی وجہ سے وہ زندگی بھر اپنی اہلیہ ( منال خان) کے مقروض رہیں گے اور اس خوشی کی وجہ سے ان کا پیار ہر روز بڑھے گا۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ پر انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

منال خان کی پوسٹ پر معروف شوبز شخصیات کمنٹس کررہی ہیں اور جوڑے کو مبارکباد دے رہی ہیں۔

 مداحوں کی جانب سے بھی احسن، منال اور ان کے ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں