Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سشمیتا سین کا دل کا دورہ پڑنے سے متعلق اہم انکشاف

بالی وڈ کی پرکشش اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے رواں برس دل کا دورہ پڑنے سے متعلق اہم انکشاف کرکے سب کو حیران ہی کردیا۔

رواں سال مارچ کے مہینے میں سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑا تھا ، جس کے بعد ان کی کامیاب انجیو پلاسٹی ہوئی۔

اداکارہ نے صحت یاب ہونے کے بعد مشکل ایکشن مناظر کی مشق کی اور  نیٹ فلکس فلم آریا 3 کی شوٹنگ مکمل کروائی۔

اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے سے 6 ماہ قبل انہوں نے چیک اپ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں کوئی تشویش ناک پہلو سامنے نہیں آیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

 سشمیتا سین نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک اچانک اور غیر متوقع تھا کیونکہ وہ سال میں دو بار اپنا مکمل چیک اپ کرواتی ہیں ، آخری بار کروائے گئے چیک اپ میں سب کچھ ٹھیک کی رپورٹ تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں