Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم ’ٹائیگر 3‘ کا نیا ’ایکشن پرومو‘ آتے ہی چھا گیا

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی میگا تھرلر فلم ‘ٹائیگر 3′ کا ایکشن سے بھرپور نیا پرومو ریلیز کر دیا گیا ہے۔

اس جاری کردہ پرومو میں فلم کی مرکزی کاسٹ کو ایکشن کرتے دیکھا یاگیا ہے، جس میں ولن عمران ہاشمی کا متاثر کن انداز سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

اس کے علاوہ اس پرومو میں فلم کی جاسوس خاتون ’زویا‘ اور ہیرو سلمان خان کی جھلک نے مداحوں کی بے تابی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ایکشن سے بھرپور پرومو دیکھیں:

ٹائیگر 3 اس دیوالی، 12 نومبر کو سینما گھروں میں ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔

ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچکی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version