Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جوہی چاولہ کا شاہ رخ خان کی سالگرہ پر 500 درخت لگانے کا وعدہ

بالی وڈ کی صدا بہار اداکارہ جوہی چاولہ نے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی سالگرہ پر ان کے لئے 500 درخت لگانے کا وعدہ کیا ہے۔

شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ کی دوستی کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے، دونوں اسٹارز کے درمیان اس وقت سے گہری دوستی کا تعلق ہے جب سے انہوں نے فلموں میں ساتھ کام کرنا شروع کیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سال 2021 میں جب شاہ رخ خان کے بڑے صاحبزادے  آریان خان کو منشیات برآمدگی کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا تو اس مشکل ترین وقت میں  بھی جوہی چاولہ ان کی مدد کےلئے پہنچ گئی تھی۔

آریان خان کی ضمانت کے لیے جوہی چاولہ نے عدالت میں شوریٹی دی تھی۔

گزشتہ روز جوہی چاولہ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس ( ٹوئٹر) پر اپنے دوست اور سپراسٹار شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کچھ  پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے اپنی فلموں کی  تصاویر پر مبنی ایک کولاج شیئر کیا۔

انہوں نےاپنی اس پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے عہد کیا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے لئے اپنی طرف سے 500 درخت لگائیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version