تامل اداکار راگھو بالائیہ کا انتقال ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل اداکار راگھو بالائیہ المعروف جونیئر بالائیہ 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
جونیئر بالائیہ کی موت مبینہ طور پر دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی جبکہ وہ پہلے ہی صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔

دوسری جانب جونیئر بالائیہ کی موت پر فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جونیئر بالائیہ کا فلمی کیریئر 4 دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے زیادہ تر تامل فلموں میں کام کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















