Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شوبز کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

 اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ اور ماڈل انعم فیاض کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام  پر اپنی نومولود بیٹی کا ہاتھ تھامے ہوئے ایک یادگار تصویر پوسٹ کی اور سب کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے اپنے چاہنے والوں کے لئے  پوسٹ میں لکھا کہ خوشی سے بھرے دلوں کے ساتھ، ہم اپنی ننھی شہزادی کو دنیا سے متعارف کروا رہے ہیں، ہماری بیٹی ایک چھوٹا سا معجزہ ہے، اللہ کی طرف سے ایک تحفہ ہے جس نے ہماری زندگیوں کو بےانتہا محبت اور خوشی سے بھر دیا ہے۔

انعم فیاض نے پاکستانی ڈراموں سے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا اور متعدد کامیاب پروجیکٹ کا حصہ بھی بنیں۔

وہ اپنی شادی اور پہلے بچے کی پیدائش کے بعد بھی شوبز انڈسٹری سے منسلک رہیں۔

Anum Fayyaz Age, Biography, Height and Family | OyeYeah

انہوں نے رواں سال فروری کے مہینے میں اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے یہ خبر دی تھی کہ انہوں نے اسلام کے لئے شوبز انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا ہے۔

 انعم فیاض کی اس انسٹا گرام پوسٹ کو شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے سراہا جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی نیک خواہشات کے اظہار کیا گیا ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں