Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہاجرین کو ملک بدر کرنے سے پاکستان کےمسائل حل نہیں ہونگے، صنم سعید

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ مہاجرین کو ملک بدر کرنے سے پاکستان کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوں گے۔

صنم سعید نے پاکستان سے بڑے پیمانے پر افغان مہاجرین کی بے دخلی کے خلاف تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا  کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ جاری کی۔

صنم سعید نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاکستان میں پناہ لینے والے افغان مہاجرین کو زبردستی ملک بدر کرنے سے ہمارے بنیادی مسائل حل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہماری حکومت ملک کو درپیش چلینجز اور مسائل سے نمٹنے کے بجائے ہماری توجہ کسی اور طرف منتقل کررہی ہے۔

صنم سعید نے مزید مزید لکھا کہ اس وقت دُنیا میں جو حالات چل رہے ہیں، اُن کو دیکھتے ہوئے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی اور رحم کرنے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں